علاقائی

پی پی 12پی ٹی آئی امیدوار کی نامزدگی پر اختلاف ، سعد علی امیدوار نامزد

ٹیکسلا (طاہر فریدون) پی پی 12, پی ٹی آئی امیدوار کی نامزدگی پر اختلاف ، سعد علی خان کو امیدوار نامزد کر دیا ، عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہوں ، زاہد میرا بھائی ہے ، پارٹی کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا ، سعد علی خان کا جلسہ سے خطاب ، تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 میں پی ٹی آئی امیدوار کے نامزدگی پر اختلاف کرتے ہوئے مقامی تنظیم اور کارکنوں نے سعد علی خان کو امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ حاجی ریاض اعوان سعد علی خان کے حق میں دستبردار ہوگئے ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 سے پی ٹی آئی امیدوار کی نامزدگی پر اختلاف کرتے ہوئے مقامی تنظیم اور کارکنوں نے سعد علی خان کو امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کر دیا سعد علی خان کو پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کر دیا سعد علی خان مور کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ پی ٹی آئی کے سٹی صدر ہیں ٹیکسلا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سعد علی خان نے کہا کہ قوم چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہماری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے قانون اور انصاف کی حکمرانی کے لئے پی ٹی آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ہر ظلم کا سامنا کریں گے عوام 8 فروری کو چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں ہمارا نظریہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے مجھ پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے کاروبار بند کرنے کی دھمکیاں دی گئیں پیچھے ہٹنے والا نہیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں تیار ہو جائیں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے اس موقع پر ، نصیر اللہ بابر ، حاجی ریاض اعوان نے سعد علی خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد امیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری رگ رگ میں ہے آج اپنے قائد عمران خان کی تصویر اور پارٹی پرچم دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے سعد علی خان ہمارے امیدوار ہیں ہم ان کے شانہ بشانہ چلیں گے جہانگیر خان انصافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے عوام ہمارے ساتھ ہیں حاجی ریاض اعوان نے کہا کہ کاش عمار صدیق خان نظریے کے ساتھ چلتے ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑا نہ چھوڑیں گے جلسہ سے حاجی ضرار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button