کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی

پاکستان ہاکی ٹیم نے بارہ سال بعد اولمپکس میں پہنچنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں برانز میڈل جیت لیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کوارٹر تک برتری برقرار رکھی۔ پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو گول کئے۔
پاکستان نے پہلا گول پنالٹی کارنر اور دوسرا پنالٹی اسٹروک سے کیا۔ نیوزی لینڈ نے دو فیلڈ گول اور ایک پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کیا۔
پاکستان نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے میچ کے 18ویں اور 24ویں منٹ میں گول کئے۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے 24ویں، 52ویں اور 58ویں منٹ میں گول داغے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button