مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کی ترقی کو اپنا ہدف بنایا اور ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے اپنے سیاست کو داؤ پر لگا دیا۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہاز نے کہا کہ میں الیکشن آفس کا افتتاح کرنے آیا ہوں، لیکن آپ کے جذبے نے جلسہ کر دیا’ 8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 سال میں ملک کا تختہ الٹ دیا، معیشت کو تباہ کیا، نوجوانوں میں بے روزگاری بڑھی، آج عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی ترقی کو اپنا نصب العین بنایا، چاہتے تو تماشا دیکھتے، لیکن ہم نے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا، ملک کو ڈیفالٹ اور آئی ایم ایف پروگرام سے بچایا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے آپ کی مشکلات کا احساس ہے، گیس اور بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر میں پریشانی ہے، ڈالر کی قیمت آج 280 روپے ہے
0 35 1 minute read