دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے مزید 165 فلسطینی شہید

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 165 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں نصر اور الامال اسپتال کے قریب شدید کشیدگی دیکھی گئی۔
رفح اور برج کیمپ پر حملے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، اس کے علاوہ جنوبی لبنان پر ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے 2 ارکان شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور تباہی کے بعد قحط اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے دوران 20 ہزار بچے پیدا ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button