دنیا

سعودی عرب میں 5 سال کے دوران 3 لاکھ افراد نے اسلام قبول کیا

ریاض:سعودی عرب میں گزشتہ5برسوں میں تین لاکھ 47 ہزار 646 افراد نے اسلام قبول کیا۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سعود الغامدی نے سعودی ٹی وی چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں قائم 457 دعوتی انجمنیں کام کررہی ہیں جہاں 423 داعیہ خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں 21 ہزار 654 جبکہ 2020 میں 41 ہزار 441، سال2021 میں 27 ہزار 333، سال 2022 میں 93 ہزار 899 اورسال 2023 کے دوران 1 لاکھ 63 ہزار 319 افراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button