کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم وائٹ واش سے بچ گئی، نیوزی لینڈ کو آخری میچ میں 42 رنز سے شکست

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 42 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جس میں محمد رضوان کے 38 اور فخر زمان کے 33 رنز شامل تھے ۔ میزبان ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ افتخار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں ، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، واضح رہے پانچ میچوں کی سیریز 1-4 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ اتوار کو ہیگلے اوول ، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے۔ میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا ۔

گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ، محمد رضوان نے 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 رنز بنائے ، ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ بابر اعظم 13، محمد نواز ایک ، افتخار 5 ، صاحبزادہ فرحان 19 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، عباس آفریدی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی ، میٹ ہینری ، لوکی فرگیوسن اور ایش سودھی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ فن ایلن 22 ، ریچن روندرا ایک ، ٹم سیفرٹ 19 ، ول ینگ 12 ، مارک چیپمین ایک ، گلین فلپس 26 ، مچل سینٹنر 4 ، میٹ ہینری ایک ، ایش سودھی ایک اور لوکی فرگیوسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان کی طرف سے افتخار احمد نے تین ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے دو ، دو جبکہ زمان خان اور اسامہ میر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، افتخار احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے فن ایلن سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button