علاقائی

شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

فتح جنگ (بیورو رپورٹ)شہری کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ میں محمد عمران والد محمد خان سکنہ فتح جنگ نے بیان دیا کہ میں اپنے موٹرسائیکل پر اپنی بھانجی کو سکول چھوڑکر واپس گھر کو جا رہا تھا کہ راستہ میں محمد آصف ولد اکثر نے مجھے جان سے مارنیکی نیت سے مجھ پر رائفل سے فائر مارا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور محمد آصف موقع سے فرار ہو گیا جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد آصف ولد محمد اکثر سکنہ جھنگیاں تحصیل فتح جنگ کو قلیل وقت میں گرفتارکر لیا. دورانِ انٹیروگیشن ملزم محمد آصف سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کاربین معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button