ٹیکسلا ( معیز میر) خان گروپ کا زبردست پاور شو ، غلام سرور خان ، عمار صدیق خان اور ملک عظمت محمود کی انتخابی مہم کا آغاز , شہر میں اب تک منعقدہ پاور شو میں سب سے بڑا قرار ، فوج کے خلاف پراپیگنڈہ پاکستان کی نفی ، کارکردگی پر الیکشن جیتیں گے ، سیاسی مخالفین کے پاس کوئی کارکردگی ہے تو سامنے لائیں ، غلام سرور خان کا خطاب ، عمر فاروق ٹکٹ لینے کا کہہ کر گئے گھر کمبل لپیٹ کر سو گئے ، لاہور سے اپنا ٹکٹ لے آئے ، اپنوں سے دغا کرنے والے عوام کے لئے کیا کریں گے ، عمار صدیق خان ، سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 54 غلام سرور خان نے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ٹیکسلا میں اپنے الیکشن آفس کے افتتاح اور بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف بات کرنے والے پاکستان کی نفی کرتے ہیں ہم نے ملک کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے سرحدوں پر حفاظت کرنے والے ہماری فوجی جوان پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں قوم وطن عزیز کی بقا سلامتی کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت مقررہ پر ضرور ہوں گے استحکام پاکستان پارٹی کے تمام امیدوار جیتیں گے غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے خدمت کی سیاست کی ہماری خدمت کے نشان ہر گلی محلہ چوک پورے حلقہ میں موجود ہیں ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس کوئی کارکردگی نہیں انشااللہ جیت کر فلائی اوور بنائیں گے محنت کشوں کے لئے جدوجہد کریں گے غلام سرور خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام لے کر ان کے الفاظ دوہرائے کہ میرا ووٹ محنت کشوں کے پلڑے میں ہو گا امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 12 عمار صدیق خان نے کہا کہ عمر فاروق ٹکٹ کا کہہ کر گھر کمبل لپیٹ کر سو گئے دوستوں کو دغا دیا لاہور گئے اپنا ٹکٹ سجا کر لے آئے جو اپنوں سے دغا کرے وہ عوام سے کیا وفا کرے گا ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے ووٹ عوام نے دینا ہے فیصلہ عوام کرے گی جلسہ سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 13 ملک عظمت محمود ، سید چن شاہ کاظمی ، ملک پرویز ، مرتضی شاہ ،سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا نظامت کے فرائض راجہ طارق محمود نے سرانجام دیئے
0 26 2 minutes read