علاقائی

اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی ،ڈی آئی جی

ایبٹ آباد(ڈویژنل رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ اردلی روم میں ہزارہ کے تمام اضلاع میں 14پولیس افسران وا جوانوں نے شرکت کی اورا پنے جائز عرض معروض پیش کیئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے پیش ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے جائز عرض و معروض سننے کے بعد قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کیئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر کہا کہ اردلی روم کا مقصدپولیس اہلکار اپنے ٹرانسفر پوسٹنگ و دیگر پیشہ ورانہ مسائل کیئجم حل کیلئے کسی قسم کی سفارش کے بغیر پیش ہوکر اپنا جائز حق حاصل کرسکتے ہیں۔پولیس اہلکار غیر محکمانہ اثر رسوخ کو استعمال نہ کریں۔کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت اپنے مجاز افسران کے اردلی روم میں پیش ہوسکتا ہے۔ محکمہ پولیس میں جزا و سزا کا عمل جاری رہے گا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو سراہا جائے گا اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور پولیس ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائے گی۔ آپ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز سے سرانجام دیں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت چاک و چوبند رہے یہ ہی محکمہ پولیس کا فرض بھی ہے اور کامیابی و عزت کا باعث بنتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button