پاکستان

پنجاب پولیس نے الیکشن ڈیوٹی کے لیے 1 ارب 19 کروڑ مانگ لئے

لاہور: پنجاب پولیس نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی خوراک، پیٹرول اور دیگر خریداری کے لیے 1ارب 19 کروڑ روپے مانگ لیے۔
حکام کے مطابق پولنگ سٹیشنز کی سکیم بھی دوبارہ سروے کے بعد الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم کی سربراہی اے آئی جی آپریشنز کریں گے، کنٹرول روم میں 15 اضافی ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کیے گئے ہیں، جلسے کے دوران ہونے والی تمام خلاف ورزیوں کے حوالے سے کنٹرول روم سے رپورٹ لی جائے گی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں کنٹرول روم میں بروقت رپورٹس کے لیے انسپکٹر رینک کے افسران کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، الیکشن کے روز ایک لاکھ 30 ہزار جوان ڈیوٹی پر ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button