انتخاباتتازہ ترین

عام انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 8 فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کےسیکیورٹی انتظامات کے لئے وزیر مواصلات کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری سکیورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کی جانب سے عام انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔کمیٹی کے کنوئینر نگران وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑہوں گے جبکہ کمیٹی میں وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی حوالہ کی شرائط ( ٹی او آرز )کے مطابق یہ اعلی ٰسطحی کمیٹی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی، انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی کے انتظامی امور سے متعلق فیصلوں اورامور کا جائزہ لینے ،اضافی سکیورٹی کے لئے ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کرائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button