ہریپور(چیف رپورٹر)سینیٹر پیر صابر شاہ کو گورنر خیبر پختونخواہ بنائے جانے کے پیچھے بہت س عوامل کارفرما ہیں ایک تو ان کو سابقہ وزارت اعلی دور کا تجربہ ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ ان کا ماضی بے داغ ہے مذھب سے لگا اور ان کی اصولی سیاست سے کون واقف پشتو سپیکر اور پھر ہزارہ سے تعلق یہ سارے عوامل ان کے انتخاب کی اصل وجہ ہیپورے خیبرپختونخواہ اور سب جماعتوں کیلئے قابل قبول پیر صابر شاہ حقیقی معنوں میں گورنر خیبر پختونخواہ کیلئے موزوں شخص ہیں پیر صابر شاہ کے مخالفین بھی ان کی وفاداری اور اصول پسندی شرافت کا معترف ہوتا ہے لوگوں کے دلوں میں ان کی لازوال عزت موجود ہے مسلم لیگ ن کے اندر پیر صابر شاہ کا ایک الگ مقام ہے پارٹی جب بھی خیبر پختونخاہ کے حوالے سے کوء فیصلہ کرتی ہے تو پیر صابر شاہ اس میں سرفہرست ہوتے ہیں ویسے تو پورے خیبرپختونخواہ کے ممبران اسمبلی ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں مگر ہزارہ کے لیگی ارکان ان کو اپنا لیڈر مانتے ہیں گورنر شپ کیلئے سینیٹر پیر صابر شاہ ایک بار پھر فیورٹ قرار دئے جاچکے ہیں
0 41 1 minute read