انٹرٹینمنٹ

سالار کی پیشقدمی رک گئی، پرابھاس کی فلم کا 27 دن میں 610 کروڑ کا بزنس

ممبئی: سپر اسٹار پرابھاس کی سالار کا بزنس سست ہوگیا اور فلم نے 27 روز میں پوری دنیا میں 610 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
سالار نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا، پرابھاس سالار کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ورادراجا منرا کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔
نئی فلم کو بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے دائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو کے جی ایف کے ساتھ ملایا گیا ہے۔
سالار : سیزفائر1 کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ سالار کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button