دنیاصحت

کیمو تھراپی سے کم تکلیف دہ کینسر کی دوائی

برطانیہ میں کیمو تھراپی سے کم تکلیف دہ کینسر کی دوا دی جارہی ہے جس سے علاج کے لیے مریض کو ہسپتال بھی نہیں جانا پڑتا

لندن کے گریٹ اورمنڈ سٹریٹ ہسپتال میں زیرِ علاج 11 سالہ آرتھر بلڈ کینسر کا شکار ان چند بچوں میں سے ایک ہیں جن کو کینسر کی ایک نئی دوا دی گئی، جو کیمو تھراپی سے کہیں کم زہریلی اور کم تکلیف دہ ہے۔

برطانیہ کے تقریباً 20 ہسپتالوں میں یہ دوا بی سیل ایکیوٹ لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کے شکار بچوں کو دی جا رہی ہے۔

جب کیمو تھراپی سے آرتھر بہت کمزور ہو گئے اور ان کا کینسر بھی مکمل طور پر ٹھیک نہ ہو سکا تو ان کے لیے ’بلائینا تو موماب‘ جس کو ’بلائینا‘ بھی کہا جاتا، آخری حل تھا۔

بلائینا ایک امیونو تھراپی ہے جو کینسر کے خلیات کی نشاندہی کرتی ہے تاکہ جسم کا اپنا مدافعتی نظام ان خلیات کو پہچان کر ان کا سدِباب کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button