گزشتہ سال پوری دنیا میں فروخت ہونے والے سمارٹ فونز میں سے 20 فیصد سے زائد ایپل کے تھے جبکہ سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں سام سنگ کا شئیر 19.4 فیصد رہا۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ایپل اور سام سنگ کے علاوہ دنیا میں سمارٹ فون بنانے والی پانچ بڑی کمپنیوں کی فہرست میں باقی تین کمپنیاں چین کی ہیں جن میں شاؤمی، اوپو اور ٹرانشن شامل ہیں۔
گزشتہ کُچھ عرصے کے دوران سمارٹ فونز کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اکثر لوگوں نے کورونا کی عالمی وبا کے دوران نئے فونز خرید لیے تھے۔
آئی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2023 میں کل ایک ارب 20 کروڑ سمارٹ فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین فیصد کم ہے۔