نیویارک:امریکی جریدے فوربزنے دنیا کی طاقتور ترین 10 کرنسیوں کی فہرست جاری کردی ،اپنی حالیہ رینکنگ میں امریکی ڈالر کو 10واں نمبر دے دیا ۔فوربز نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں 180 کرنسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن کسی بھی کرنسی کی مقبولیت یا اس کا زیادہ استعمال اس کے مستحکم ہونے کی علامت نہیں
نیویارک ۔18جنوری (اے پی پی):امریکی جریدے فوربزنے دنیا کی طاقتور ترین 10 کرنسیوں کی فہرست جاری کردی ،اپنی حالیہ رینکنگ میں امریکی ڈالر کو 10واں نمبر دے دیا ۔فوربز نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں 180 کرنسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن کسی بھی کرنسی کی مقبولیت یا اس کا زیادہ استعمال اس کے مستحکم ہونے کی علامت نہیں ۔ جریدے کی 10 جنوری کو جاری کی گئی رینکنگ میں کویتی دینار طاقتور ہونے کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جس کی مالیت تین اعشاریہ 25 ڈالر کے برابر ہے۔دوسرا نمبر بحرینی دینار کا ہے جس کی مالیت دو اعشاریہ 65 ڈالر ہے۔عمانی ریال دو اعشاریہ 60 ڈالر کے ساتھ تیسرے، اردنی دینار ایک اعشاریہ 41 ڈالر کے ساتھ چوتھے، جبرالٹر اور برطانوی پاؤنٖڈ ایک اعشاریہ 27 ڈالر کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ساتواں نمبر کیمین آئی لینڈ ڈالر کا ہے جس کی مالیت ایک اعشاریہ 20 ڈالر ہے۔سوئٹزرلینڈ کا فرانک ایک اعشاریہ 17 ڈالر مالیت کے ساتھ آٹھویں جبکہ یورو ایک اعشاریہ نو ڈالر مالیت کے ساتھ نویں نمبر پر ہے،اس کے بعد امریکی ڈالر کا نمبر ہے۔ امریکی ڈالر دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہونے والی اور اکثر بنیادی ریزرو کرنسی شمار ہوتی ہے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر طاقتور ہونے کے اعتبار سے یہ کئی ایک کرنسیوں سے نیچے ہے۔