پاکستانتازہ ترینتجارت

سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخی بلندیوں کو چھونے لگی، 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 95 ہزار 275 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 94 ہزار 763 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 94ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا ۔سٹاک مارکیٹ میں آج 80 ارب 67 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار 643 روپے مالیت کے 28 کروڑ 24 لاکھ 84 ہزار 960 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button