علاقائی

سردار محمد مشتاق نےفیصل زمان کی حمایت کر دی

ہری پور:جاوید خان جدون سے:سابق ایم این اے سردار محمد مشتاق نے ہزاروں سپورٹرز کے ہمراہ امیدوار راجہ فیصل زمان کی حمایت کا اعلان کر دیا،جرگہ کے روبرو راجہ فیصل زمان کی کامیابی کے لیے تن من دھن کی بازی لگانے کا عہد،پی کے سینتالیس کے سب سے بڑے دھڑے کی حمایت کے بعد مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی،راجہ فیصل زمان کی فتح کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئیں،،گزشتہ روز سابق ایم این اے مسلم لیگ ن سردار محمد مشتاق کی رہائش گاہ پر راجہ فیصل زمان کی حمایت کے لیے سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان اپنے خاندان کے دیگر معززین کے ہمراہ بڑا جرگہ لے کر آئے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سردار مشتاق نے کہا کہ پارٹی کو دیے گئے حلف کے مطابق پارٹی امیدوار ہوتا تو اس کو سپورٹ کرتا انہوں نے مزید کہا کہ راجگان فیملی نے ہمیشہ نفرت اور تعصب سے پاک خدمت اور شرافت کی سیاست کا عملی ثبوت دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی اکابرین سے مشاورت کے بعد راجہ فیصل زمان کی حمایت کا فیصلہ کر رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ آپ کے سپورٹرز میرے سپورٹرز ہیں اور میرے دھڑے جنبے کے افراد کو آپ نے اپنے سپورٹر سمجھ کر ان کو عزت دینا ہو گیاس موقع پر سابق ایم این اے راجہ عامر زمان اور امیدوار حلقہ پی کے سینتالیس راجہ فیصل زمان نے سردار محمد مشتاق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عزت دار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو عزت آپ نے ہمیں دوسری بار عطا کی انشا اللہ آپ کی توقعات سے بڑھ کر لوٹائیں گے اس موقع پر راجہ فیصل زمان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button