ہری پور(بیورورپورٹ)عام انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کو کامیاب کریں تبدیلی ہم لائیں گے اور پاکستان کو کلین اینڈ گرین ملک بنائیں گے۔ ہمارے مخالفین صرف لوٹ مار میں آگے ہیں شرافت ، امانت اور دیانت میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 46 خالد ریاض تنولی نے سکندر پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد ریاض تنولی نے مزید کہا کہ 75 سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کا خون پسینہ ہی نچوڑا ہے معیار زندگی بلند کرنے میں ناکام ہوئے ہیں جماعت اسلامی کا منشور معاشی ترقی ، باوقار خارجہ پالیسی اور عوامی خدمت ہے۔ گلی نالی کی سیاست کو چھوڑیں بچوں کے بہترین مستقبل اور کرپشن فری پاکستان کی خاطر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بحیثیت صوبائی وزیر خزانہ 5 ٹیکس فری بجٹ پیش کیے مفت تعلیم اور کتب فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت کی مفت سہولیات عوام کو مہیا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوروں کا محاسبہ کریں گے خالد ریاض نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی تبدیلی لانے میں ناکام ہوئے جماعت اسلامی تبدیلی لائے گی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرے گی
0 36 1 minute read