پاکستانتازہ ترین

کاغذات نامزدگی مسترد: عمران خان، شاہ محمود، پرویز الہی، فواد چوہدری ‘ ضم جاوید کی اپیلیں خارج

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، حماد اظہر، فواد چوہدری، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ آر اوز اور اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف تمام اپیلوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ہائیکورٹ نے چار حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف پرویز الہی کی درخواست خارج کر دی۔ این اے 64، 69 اور پی پی 32، 34 سے پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔اسی بنچ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست خارج کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔ شاہ محمود قریشی نے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی اور آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے خارج کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔اسی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی اور عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔ بنچ نے آر او اور اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔اسی طرح لارجر بنچ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف فواد احمد چوہدری کی اپیل خارج کر دی۔ فواد چوہدری نے این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاویدکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button