کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل 19جنوری کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو 46 رنز ، دوسرے میچ میں 21 رنز جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 45رنز سے ہرایا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ میں شیڈول ہےجس کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گےجبکہ میزبان کیوی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن لیڈ کر رہے تھے تاہم وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
رنز ، دوسرے میچ میں 21 رنز جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 45رنز سے ہرایا تھا۔