صحت

کراچی کے طالب علموں نے دل کی خرابی کا پتہ لگانے کے لیے ایک جدید سستی ڈیوائس تیار کرلی

کراچی: شہر قائد میں نجی یونیورسٹی کے طلبا نے دو نئی حیرت انگیز ایجادات کے ذریعے بائیو میڈیکل انجینئرنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی دو روزہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس میں طلبا نے اپنی ایجاد کردہ مشینیں پیش کیں۔
ان طالب علموں میں سے ایک گروپ نے دل کی برقی رفتارکو جانچنے اور کسی بھی خرابی کا پتہ لگانے کے لیے ایک جدید مشین تیار کی، جس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا، جب کہ دوسرے گروپ نے فزیو تھراپی میں استعمال ہونے والی غیر امدادی مشین تیار کی۔ اس کے بعد مریض کو ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یہ دونوں مشینیں مقامی سطح پر طالب علموں کی طرف سے کم قیمت کے ساتھ خود بنائی گئی ہیں اور مارکیٹ میں انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کی جا سکتی ہیں۔
طلبا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تھوڑی سی مدد اور تعاون کرے تو یہ مشینیں اور آلات آسانی سے پاکستان میں تیار کیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button