چکدرہ(احسان اللہ سے) جماعت اسلامی کے قائدین نے ہمیشہ ملک قوم اور جمہوریت کی بقا کے لیے حکومتی ایوانوں میں موثر اواز اٹھائی ہے پارلیمنٹ کے اندر جماعت اسلامی اور دوسرے مذہبی جماعتوں کی موھجودگی سے ملک جمہوریت اور عوام کی فلا ح وترقی کے لیے مثبت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں اسلام کو سب سے زیادہ نقصان فرقہ واریت کی وجہ سے پہنچی ہے اسلام کی سر بلندی اور ملکی وقار کے لیے علما کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا ان خیالات کا اظہار چکدرہ گل آباد میں اتحاد العلما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور حلقہ این اے 7سے امیدوار مولانا اسماعیل پی کے 15 کے امیدوار عزیز اللہ خان علما اتحاد کے ضلعی صدر مولانا احسان اللہ خالصی تحصیل صدر مولانا کلیم اللہ تحصیل امیر ڈاکٹر بشیر محمد نے کہا کہ علما کا کردار صرف ممبر ومہراباور گھروں تک محدود بلکہ حکومتی ایوانوں سے لیکر مدارس کی تحفظ اور مسلم امہ کی اسلام سے روشناسی و رہنمائی تک ہے علما کرام سودی نظام کے خاتمے اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ نے کیسات خواتین کو معاشرے میں اعلی مقام اور حقوق دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق کے عوامی حقوق کے لیے سینٹ میں اواز بلند کر نے کو اج پورا ملک فخر سے سہراتاہے اس بنا پر عوام ملکی سطح پر جنرل انتخابات میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کر ے ریاستی ادارے عوام کو اپنے مرضی سے اپنے پسند کے نمائدے منتخب کر نے کا پورا پورا موقع دے تاکہ ملک میں جمہوریت پروان چڑھا کر ملک کو موجودہ بحران سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کا دروازہ کھول کر عوامی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے اس موقع پر تحصیل ادینزائی کے مختلف مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے انیس علما کرام میں حوصلہ افزائی کے طور پرشیلڈ ز تقسیم کی گئی ۔
0 37 1 minute read