متحدہ عرب امارات کا رواں ہفتے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لینے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال کے لیے موخر کر دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انور حق کاکڑ نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرضہ 23 جنوری تک میچور ہو رہا تھا اور اب یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد سود ادا کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے قرضے رول اوور کرنے پر بات چیت جاری ہے۔
0 68 1 minute read