پاکستان

عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا۔
سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے دونوں نوٹی فکیشنز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر دیں۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن 14 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔ توشہ خانہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن 28 نومبر کو جاری کیا گیا تھا۔ جیل ٹرائل کی اطلاعات غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کے زیر التوا ہونے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی جائے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button