انٹرٹینمنٹ

دی بیئر سریز نے چھ چھ ایوارڈز اپنے نام کر کے ایمی کا میلا لوٹ لیا

رواں سال سیریز سکسیشن اور کامیڈی سیریز دی بیئر نے چھ چھ ایوارڈز اپنے نام کر کے ایمی کا میلا لوٹ لیا۔

لاس اینجلس کے پیکوک تھیٹر میں چار ماہ تاخیر کے بعد 75ویں ایمی یوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں جہاں ٹی وی کی دنیا کے بڑے ستاروں نے شرکت کی وہیں موسیقار و گلوکار ایلٹن جان نے ایک ریکارڈ بھی قائم کیا۔

ایلٹن جان کو اس سال ایلٹن جان لائیو، فیرویل فرام ڈاجر اسٹیڈیم کی وجہ سے بہترین ورائٹی اسپیشل کا ایوارڈ ملا جس کے بعد وہ فلم، ٹی وی، تھیٹر اور ریکارڈنگ کے تمام بڑے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست ‘ایگوٹ’ میں شامل ہو گئے۔

‘ایگوٹ’ اس کلب کو کہا جاتا ہے جس میں آسکرز، گریمی، ایمی اور ٹونی ایوارڈز جیتنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔ ایلٹن جان سے قبل آڈری ہیپ برن، ووپی گولڈبرگ، میل بروکس، جینفر ہڈسن اور وایولا ڈیوس سمیت 18 افراد شامل ہیں جو یہ چاروں ایوارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button