پاکستانتازہ ترین

ملک میں کورونا جے این ون وییرینٹ کے کیسز میں اضافہ

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر قومی وزارت صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کورونا جے این ون وییرینٹ کے ابھی تک صرف 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ لیب نے 8 آغا خان یونیورسٹی نے 5 ڈاؤ ہیلتھ یونیورسٹی کراچی نے 2 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔

منگل کو وزرت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ وزارت کورونا کے نئے وییرینٹ کی خصوصی طور پر نگرانی کر رہی ہے۔ ترجمان قومی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا یہ ویرئنٹ ابھی تک دنیا میں 60 سے زائد ممالک میں رپورٹ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویرینٹ کے پھیلاؤ کا رسک بہت کم ہے۔ قومی ادارہ صحت نے وزیر صحت کی ہدایات پر موسمی معمول کے تحت کالی کھانسی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سردیوں کے مہینوں میں کالی کھانسی کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایڈوائزری کا مقصد صحت کے اداروں کو احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفظان صحت کے سادہ طریقے بھی اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button