علاقائی

بسم اللہ تبارک ہوٹل قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

حطار(نمائندہ خصوصی)تھانہ حطار پولیس کی کاروائی ،بسم اللہ تبارک ہوٹل قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار ،آلہ قتل برآمد ۔تھانہ حطار کی حدود پڑا چوک بسمہ اللہ تبارک ہوٹل پر پاٹنر شپ کے تنازعہ پر زاکر حسین کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کا واقع رونما ہوا۔مدعی ابرار کی رپورٹ پر ملزم محمد فیاض عباسی ولد خواص محمد سکنہ سہر غربی ایبٹ آباد کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ حطار میاں لیاقت کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ حطار میاں لیاقت نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیرنگرانی قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد فیاض عباسی ولد خواص محمد عباسی سکنہ سہر غربی ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پستول 30 بور معہ 05 عدد کارتوس برآمد کیے ۔ملزم کو پیش عدالت کیا جہاں سے 01 روز حراست پولیس حاصل کی ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button