پاکستان

عمران خان کیساتھ ہیں’ علوی خاندان

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے صاحبزادے عواب علوی کا کہنا ہے کہ علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بزدل’ بھگوڑا قرار دیا اور بتایا کہ عواب علوی نے پی ٹی آئی ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا جس پر میں نے شدید مخالفت کی تھی۔
اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طوفان آیا جس پر عواب علوی نے خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار صدرمملکت کی عمران خان کے ساتھ وابستگی پر کھل کر لکھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ علوی خاندان پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے’ ڈاکٹر عارف علوی کے فیصلوں کے حوالے سے غلط فہمیوں پر حساسیت کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے’ پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما اس کی دلیل جانتے اور سمجھتے ہیں۔
عواب علوی نے کہا کہ بہت جلد عمران خان باہر آجائیں گے تو پھر ڈاکٹر عارف علوی انہیں ساری صورت حال اور اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کریں گے’ ڈاکٹر عارف علوی ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور انہیں سچا مخلص پاکستانی سمجھتے ہوئے یہ مانتے ہیںکہ صدارت عمران خان کی امانت تھی اور ہے۔
عواب علوی نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں’ جسمانی اذیت اور زیادتی پر صدر مملکت کو شدید دھچکا پہنچا ہے’ وہ پھر بھی خاموش رہ کر باوقار سربراہ مملکت کے طور پر برتاؤ کر رہے ہیں’ ہم سب امید اور دعا کرتے ہیں کہ عمران خان جلد آزاد ہو کر ہمارے درمیان ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button