انتخاباتپاکستان

اس مرحلے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔:الیکشن کمیشن نے سینیٹ سے منظور ہونے والی انتخابات میں التواء کے حوالے سے قرارداد پر سینیٹ سیکریٹریٹ کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ءکے انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں ،اس مرحلے پر عام انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔پیر کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے منظور کی گئی قرارداد نمبر 562 پر الیکشن کمیشن کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں مشاہدہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مشاورت سے 8 فروری 2024ءکو عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تاریخ مقرر کی۔ کمیشن نے امن و امان کی بحالی کے لئے نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے اور عام انتخابات 2024ءکے پرامن انعقاد کے لئے ووٹرز کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کمیشن نے عام انتخابات 2024ءکے انعقاد کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس حوالے سے عدالت عظمیٰ میں اپنی کمٹمنٹ بھی جمع کروائی ہے۔ ای سی پی نے کہا کہ ماضی میں بھی عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات سردیوں کے موسم میں ہوتے رہے ہیں۔ ان حقائق کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے لئے اس مرحلے پر عام انتخابات 2024ءکو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button