پاکستانتازہ ترین

الیکشن 2024ء میں سوشل میڈیا کا اہم کردار

جمہوری نظاموں میں آزادانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کو مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والی عوامی حکومت عوام کی طرف سے عوام کےلیے وجود میں آئی ہو۔ جمہوری طریقے سے مکمل ہونے والے انتخابات کسی ملک میں منتخب حکومت کو اگلے پانچ سالوں کے لیے قومی مفاد اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلے کرنے کا جواز فراہم کرتے ہیں۔پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اے ایچ ہلالی نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات عوام کے ہاتھ میں اختیار د یتے ہیں اور انہیں اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے، جو ملک کے مسائل کے حل کے علاوہ ان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں سوشل میڈیا نے سیاسی جماعتوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی حکمت عملی سےسیاسی جماعتوں کوحکومت قائم کرنے کے لئے ووٹروں کو راغب کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ ڈیجیٹل پاکستان 2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ 87.35 ملین تک پہنچ گئی جو کہ 2022 سے 2023 کے درمیان 4.4 ملین اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی تعداد بھی ریکارڈ 71.70 ملین تک بڑھ گئی جس میں 2023 میں فیس بک کے 37.30 ملین صارفین، یوٹیوب کے 71.70 ملین صارفین، انسٹاگرام پر 12.95 ملین، اور ٹک ٹک پر 16.51 ملین صارفین شامل ہیں. اسی طرح تقریباً 11.95 ملین لوگ فیس بک میسنجر استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان میں جنوری 2023 کے اعدادوشمار کے مطابق 9.30 ملین لینکڈان، 25.70 ملین اسنیپ چیٹ اور ایکس (ٹویٹر ) کے 4.65 ملین صارفین ہیں. پروفیسر ہلالی نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور 2024 کے انتخابات میں سوشل میڈیا کا کردار اہم ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button