سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے دونوں اطراف شروع ہونے اس آپریشن کو ”شکتی” کا نام دیا گیا ہے۔
فوجی آپریشن بیک وقت ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیہ کے نشیبی اضلاع راجوری اور پونچھ میں شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد وادی کشمیر کے علاوہ جموں میں آزادی کی حامی آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں نے بھا رتی یوم جمہوریہ سے چند دن قبل پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیاہے۔
دوسری طرف کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت’ گرفتایوں’ خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔
0 36 1 minute read