دنیا

مالدیپ کے صدر نے بھارتی فوج کو ملک سے نکلنے کے لئے الٹی میٹیم دے دیا

بھارت اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پائی جا رہی ہے اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت کو اپنی فوجیں مالدیپ سے نکالنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مالدیپ نے کہا ہے کہ بھارت مالدیپ کے علاقے سے بھارتی فوجیوں کو15 مارچ تک واپس بلا لے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔ جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
3 ماہ قبل مالدیپ کے صدر منتخب ہونے والے محمدمعیزو نے الیکشن میں نڈیا آوٹ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
صدر منتخب ہونے کے بعد محمد معیزو نے اپنے پہلے دورے کے لئے روایت سے ہٹ کر بھارت کے بجائے ترکی اور چین کا انتخاب کیا تھا اور بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں100کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ1988 سے تعینات ہے جو جہاز اڑانے’ تربیت اور سرویلنس سمیت دیگر غیر جنگی امور کے لئے موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button