انٹرٹینمنٹ

پاکستانیوں کو ہر جگہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے، عائشہ عمر

کراچی: پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو ہر جگہ پر منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی نئی فلم ڈھائی چال کے کردار، شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی ہے۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اور سینما انڈسٹری میں پاکستان کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور ہمیں اس پر سچ کو سامنے لانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگوں کو سچائی بتائیں، دنیا کو نہ صرف ہمارا بیانیہ غلط بتایا جاتا ہے بلکہ وہ مسلمانوں کو بھی غلط پیش کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا ہمیں میڈیا اور سینما میں ایک متبادل بیانیہ پیش کرنا چاہئے اور پھر لوگوں پر یہ فیصلہ چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کسی کے متعلق کیا فیصلہ کرتے ہیں۔فلم ڈھائی چال میں ایک صحافی کا کردار ادا کرنے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں خود بھی صحافت کا پیشہ کرچکی ہیں اس لئے انہوں نے اس کردار کو بہت انجوائے کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button