پاکستانتازہ ترین

کبھی پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی: عمران

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں کبھی جیل میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

پی ٹی آئی کے بانی نے توشہ خانہ کیس میں عدالتی کارروائی میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ کچھ حلقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ انھیں 18 ماہ پہلے بات چیت کا اختیار دیا گیا تھا، لیکن انھیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ ‘کس کے ساتھ’ اور ‘کس مقصد کے لیے’ بات چیت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button