اہم خبرتازہ ترین

اسلا م آباد:پاکستان نے بحیرہ عرب میں حوثیوں کے خلاف حملے کرنے والی ٹاسک فورس 153میں امریکی دعوت کو مسترد کر دیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی تیناتی کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان نیوی کے جہازوں کی تعیناتی کو ٹاسک فورس 153سے منسلک کرنے کو کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی حوثیوں کے خلاف اور امریکی کاروائی سے جوڑنا سرا سر بے بنیاد ہے ۔اس سے قبل امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153بنانے کا اعلان کیا تھا ۔پاکستان نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تعیناتی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی اتحادیوں کے حملوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پاک بحریہ کسی بھی صورت یمن کے خلاف نہ کبھی استعمال ہوئی ہے اور نہ کبھی استعمال ہو گی ۔پاک بحریہ کے جہاز بحیرہ عرب میں پاکستان کے تجارتی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مسلسل پٹرولنگ کر رہے ہیں پاکستان نیوی کی جانب سے تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے،پٹرولنگ کا مقصد صرف پاکستان کے تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ پٹرولنگ کرتے رہتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button