پشاور: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کا نشان سے متعلق تو ہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو
نو ٹس جاری کر کے 16جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی تو ہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سما عت کی ۔
قا ضی انور ایڈ ووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈوو کیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سر ٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کر نے کا حکم دیا تھا جو شا ئع نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے
الیکشن کمیشن کیخلاف تو ہیں عدالت کی در خواست دی تھی ۔
0 37 Less than a minute