
اسلام آباد۔:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بائولرعباس آفریدی اور اسامہ میر نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹی ٹونٹی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے جمعہ کو ایڈن پارک،آکلینڈ کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ کوچ سعید اجمل اور فاسٹ بائولنگ کوچ عمر گل نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپ پہنائی۔عباس آفریدی ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والے 111 ویں اور اسامہ میرٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کرنے والے 112ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔