
’سوئٹرزلینڈ میں ایک عمر رسیدہ خاتون ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔
سوئس پولیس نےبتایا کہ ایک بوڑھی خاتون کے اوپر سے ٹرین گذر گئی جو اپنی الیکٹرک وہیل چیئر پر ریلوے ٹریک پر گر گئی تھی۔ وہ حادثے سے تقریباً محفوظ نکلی تھی۔
پولیس نے لکھا کہ 70 سالہ خاتون "انتہائی خوش قسمت” تھی کیونکہ وہ دونوں ریلوے پٹریوں کے درمیانی جگہ میں پھنس گئی تھی، اس لیے اس کے اوپر سے گزرنے والی ٹرین اسے نہیں ٹکرائی۔