تازہ تریندنیا

برطانیہ کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کی تصدیق

لندن :برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کی تصدیق کردی۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے جاری بیان میں کہا کہ برطانیہ نے امریکا کے ساتھ مل کر یمن میں حوثیوں کی فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ فضائیہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر استعمال فوجی تنصیبات کے خلاف ہدفی حملے کیے ہیں اور یہ حملے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرناک اور غیر مستحکم حملوں کے ایک سلسلے کے جواب میں کیے گئے، جس سے برطانیہ اور دیگر بین الاقوامی بحری جہازوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ رائل نیوی کثیر القومی آپریشن پراسپرٹی گارڈین کے حصے کے طور پر بحیرہ احمر میں گشت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ■

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button