دنیا

دوحہ میں عالمی مسلم عالمین کی یونین کی جنرل اسمبلی کا اجلاس

 اجلاس میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں یونین فلسطین پر دنیا بھر میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو متحرک کرنے کے لیے کام کرے گی۔

اجلاس میں مسلم اسکالرز کی عالمی یونین کے ترکیہ  کے نمائندے عبدالوہاب  ایکینجی نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل اسمبلی میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے اہم پیغامات دیے گئے

کہا گیا ہے کہ "غزہ میں مہینوں سے جاری بربریت، انسانی، مذہبی اور اخلاقی لحاظ سے ناقابل قبول ہے، جنرل اسمبلی میں اس مسئلہ پر پوری انسانیت کے ساتھ ساتھ علمائے کرام کے فرائض پر زور دیا گیا۔ خاص طور پر مسلمانوں کو اس معاملے پر خاموشی  اختیار  نہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔ جنرل اسمبلی میں ہمارے قبلہ اول مسجد الاقصی کو جلد از جلد آزاد کرانے اور ظلم کے خاتمے کے لیے ضروری ذمہ  داریوں کو پورا کرنے پر غور کیا گیا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button