اہم خبرپاکستانتازہ ترین

غلط معلومات سے پاکستان سمیت نئی حکومتوں کی قانونی حیثیت خطرہ میں پڑسکتی ہے، ورلڈ اکنامک فورم

اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل رسکس رپورٹ 2024 میں پیش گوئی کی ہے کہ شدید موسمی حالات اور غلط معلومات سے اگلے دو سالوں میں عالمی بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ جھوٹی اور جعلی معلومات وسیع پیمانے پر کےلئے آلات کے استعمال آنے والے سالوں میں انتخابات کی طرف جانے والے ممالک میں نئی منتخب حکومتوں کی قانونی حیثیت کو کمزور کرسکتے ہیں ، جن میں پاکستان ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، میکسیکو ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

غلط اور جعلی معلومات پر قابو پانے کے لئے حکومتوں کو تیزی سے بااختیار بنایا جاسکتا ہے جس کی بنیاد پر وہ "سچ” ہونے کا تعین کرتے ہیں۔ ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ، پریس اور وسیع تر ذرائع معلومات تک رسائی سے متعلق آزادی جو پہلے سے ہی زوال پذیر ہیں، ملکوں کے دباؤ میں آنے کا کا خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button