پاکستانتازہ ترین

انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ رات گئے دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری بھی شہید ہوگیا۔

شہید ہونے والوں میں لائیز ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائز ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور نور محمد شامل ہیں جو لکی مروت کا رہائشی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button