پشاور:خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کو پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 8 افراد کو قتل کردیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی وجوہات معلوم ہو سکیں گی.
0 69 Less than a minute