کھیل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز ری شیڈول کرنے پر غور

ڈھاکہ۔:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ری شیڈول کرنے پر غور شروع کردیا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ بی سی بی کرکٹ آپریشن چیئرمین جلال یونس نے منگل کو ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز منسوخ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ہم زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز ضرور کھیلیں گے تاہم کب کھیلیں گے یہ ابھی طے کرنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں ہونا تھی تاہم یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے بی سی بی اس سیریز کو ری شیڈول کرنے کا خواہشمند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button