پاکستانتجارتدنیا

عالمی معیشت 30 سالوں میں بدترین نصف دہائی کی طرف گامزن ، ورلڈ بینک کی تنبیہ

عالمی معیشت 2024 میں مسلسل تیسرے سال سست روی کا شکار رہے گی ۔ یہ بات ورلڈ بینک نے اپنی تازہ ترین سالانہ پیش گوئی میں کہی ۔

بینک کے اعلی ماہر اقتصادیات انڈرمیٹ گل کے مطابق اگرچہ زیادہ سود کی شرحوں سے مہنگائی کو قابو میں لایا جا رہا ہے لیکن اس سے شدید مالیاتی بحران یا بے روزگاری میں اضافے کا خدشہ نہیں ہے، عالمی معیشت کی مجموعی کارکردگی پیچھے رہ گئی ہے۔

بینک نے اپنی سالانہ عالمی اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا کہ 2021 میں وبائی امراض سے بحالی کے بعد ، 2022 میں عالمی معیشت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ، جو پچھلے سال 2.6 فیصد کی شرح سےمعمولی زیادہ ہے اور اس سال 2.4 فیصد کی کم شرح کی توقع ہے۔ یہ شرحیں 2010 کی دہائی کے لئے 3.1 فیصد اوسط سے پیچھے ہیں۔

اس مسلسل سست روی سے یہ بات یقینی نظرآتی ہے کہ عالمی رہنما 2030 تک ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہیں گے جن پر امریکہ سمیت اقوام متحدہ کے 193 ارکان نے 2015 میں اتفاق کیا تھا۔ حکومتوں نے اس دہائی کے اختتام تک عالمی معیشت کو تبدیل کرنے کا عہد کیا اور 17 اہداف مقرر کیے جن میں انتہائی غربت کا خاتمہ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں تقریباً نصف کمی، غریبوں کے لیے تعلیم کو فروغ دینا اور بھوک کا خاتمہ شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button