علاقائی

ہم کو دیوار سے لگانے والوں کے دن گنے جاچکے، یوسف ایوب

ہری پور(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز ویلج کونسل نوردی میں سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان پاکستان تحریک انصاف نے حاجی نثار احمد (مرحوم)ریاض احمد( مرحوم) حاجی شبیر احمد ۔ حاجی خورشید احمد ۔ حاجی رشید احمد ۔ محمد فیاض ۔ گل فراز احمد کی رہائش گاہ نوردی محلہ اعوان آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا اٹھ فروری کے بعد حقیقی تبدیلی آئے گی ہم کو دیوار سے لگانے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں میں سب کو جانتا ہوں جو بڑے تیس مارخان ہیں ہمارے خلاف تو پڑے لکھے ان پڑ سیاسی نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں مگر ہم لوگ کبھی بھی اپنی زبان سے کوئی غلط الفظ ادا نہیں کریں گے تا کہ اپ کو ہمارے مخالفین کی اور ہماری تربیت کا پتہ چل سکے اس موقع پر ویلج کونسل نوردی کی اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ اہلیان نوردی سے عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مکمل طور پر خان برادران کی حمایت کا اعلان کیا جس پر یوسف ایوب خان نے تمام برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button