حویلیاں(بیورورپورٹ)اہلسنت والجماعت پاکستان 12جنوری کی ڈیڈ لائن کا انتظار کررہے ہیں مولانا مسعود الرحمن عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری انتظامیہ کی نا اہلی ہے پرامن رہنا ہماری کمزوری نہ سمجھا جائیصدر اہلسنت حویلیاں اہلسنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے صدر مولانا شعیب احمد نیحویلیاں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 5جنوری بروز جمعہ اسلام آباد کی سر زمین پر ہماری جماعت کے مرکزی رہنما مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو بے دردی سے شہید کیا گیا،شھادت ہماری لیے سعادت ہے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی ہمارے جماعت کے کء قائدین کو دہشت گرد کا نشانہ بنایا گیا ہمارے جماعت کے امیر علامہ محمد احمد لدھیانوی نے 12جنوری تک انتظامیہ کو وقت دیا ہے اگر مقررہ ڈیٹ لائن تک قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو قائدین جو حکم دیں گی اہلسنت والجماعت تحصیل حویلیاں اس پر لبیک کہتے ہوئے عمل درآمد کری گی۔اس موقع پر شاہین اہلسنت مفتی اعظم ہزاروی، اہلسنت والجماعت حویلیاں سٹی کے صدر مولانا حق نواز ہزاروی،جنرل سیکرٹری مولانا سیف الرحمن، سئنیر نائب صدراہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد قاری محمد رفیق ،اہلسنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے جنرل سیکرٹری مولانا ندیم معاویہ، باباصدیق ،مولانا حسین معاویہ بالاکوٹی،مولانا عبدالواجد، ستوڑہ یونٹ کے صدر سردار تیمور ،چئیرمن ملکاں ابرار خان ، چیئرمین پھلوالی چوہدری عبد الرزاق گجر، اسدفاروقی حافظ عباس سمیت کافی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
0 32 1 minute read