پشاور:پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے امید ظاہر کی ہے کہ بلے کا نشان واپس آجائے گا، عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کے لیے پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں پانچ گھنٹے کی سماعت کے بعد گوہر نے بدھ کو فیصلہ سنانے کی توقع کی کیونکہ دیگر فریقین اپنے دلائل مکمل کریں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ ان کے حق میں آیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کسی پارٹی کیساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیںہوگا’انہوں نے یقین دلایا کہ وکلا کو بھی ٹکٹیں الاٹ کی جائیں گی۔
انہوں نے ایک حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جس میں صرف منتخب امیدوار ہی الیکشن لڑیں گے، جبکہ دیگر ان کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں گے۔
0 86 1 minute read