پاکستان

خیبرپختونخوا میں سردی کی شدید لہر، 2 اساتذہ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں موسم کی شدت خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے باعث 2 اساتذہ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
مردان اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں شدید سردی سے 2 اساتذہ کے جاں بحق ہونے کے علاوہ شہری بیمار پڑنے لگے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں سردی کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے جب کہ دارالحکومت پشاور میں سردی اور دھند کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پشاور میں آج صبح 5 بجے ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں اور خشک سردی جاری رہے گی۔ چھٹیاں ختم ہوتے ہی بچوں نے شدید سردی میں سکول جانا شروع کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے میدانی علاقوں میں پرائمری لیول کے سکولوں کی بندش کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے پرائمری لیول کے بچے بھی سکول جا رہے ہیں تاہم پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ضروری اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ شدید سردی میں سکول جانے والے بچے بیمار ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button